چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، امریکی صدر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، امریکی صدر
چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، امریکی صدر

بیجنگ: امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کے حوالے سے دھمکی آمیز لہجہ استعمال کرتے ہوئے سخت بیان دے دیا، انہوں نے کہا کہ چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا جزیرے کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ بیجنگ کی جانب سے جزیرہ تائیوان پر بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دبا ؤکے تناظر میں، امریکا تائیوان کے دفاع کا عزم رکھتا ہے۔

چین اور تائیوان سے متعلق امریکا کی جو پالیسی رہی ہے اس تناظر میں بظاہر یہ بیان سرکاری پرٹوکول کے بر عکس ہے۔

صدر جو بائیڈن نے ایک ٹاؤن ہال تقریب میں کہا کہ امریکا تائیوان کے دفاع کے لیے آئے گا۔ جس نے چین کی خود مختاری کو قبول کرنے کے لیے بیجنگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دبا ؤکی شکایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں امریکا کا سفیر نامزد کردیا، وائٹ ہاؤس

اپنے قوانین کے تحت واشنگٹن تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے ذرائع فراہم کرنے کا پابند تو ہے، تاہم وہ اس حوالے سے طویل عرصے سے اس مبہم اسٹریٹیجک پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ آیا وہ چینی حملے کی صورت میں فوجی مداخلت کرے گا یا نہیں۔

Related Posts