آئیسکو میں بھاری رقوم لے کر بھرتیوں کا انکشاف، 800 سے زائد ملازمین متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئیسکو میں بھاری رقوم لے کر بھرتیوں کا انکشاف، 800 سے زائد ملازمین متاثر
آئیسکو میں بھاری رقوم لے کر بھرتیوں کا انکشاف، 800 سے زائد ملازمین متاثر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) میں بھاری رقوم لے کر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث 800 سے زائد آئیسکو ملازمین متاثر ہوئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق یونین نے جعلی طریقے سے ملازمین کوٹہ میں اپنی مرضی کے افراد بھرتی کروالیے جس کے خلاف متاثرہ ملازمین کے بچوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئیسکو میں 1534بھرتیوں کا عمل جاری ہے لیکن ملازمین کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بھاری نذرانے لے کر باہر سے غیر متعلقہ افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔

اس غیر قانونی عمل سے اب تک آئیسکو کے 800سو سے زائد آئیسکو ملازمین متاثر ہوئے ہیں، واضح رہے کہ  ملازمین کوٹہ کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار(ایس او پی)کے تحت مصدقہ کاغذات جمع کرائے جاتے ہیں۔

تاہم  کرپٹ افسران اور یونین کے ٹولے نے من پسند افراد کے کاغذات جعلی طریقے سے تصدیق کرانے کے بعد جمع کرائے اور ان غیر متعلقہ افراد کو ملازمین کوٹہ میں بھرتی کیا جا رہا ہے۔

 میرٹ کی 70فیصد پوسٹوں پر بھی کرپٹ ٹولے نے من پسند افراد بھرتی کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے اور ہر پوسٹ کا الگ الگ ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آئیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بھی بھرتیوں میں ایسا غیر قانونی عمل دوہرایا تھا جس کے خلاف پیسے دینے والے متاثرہ افراد نے تھانہ کراچی کمپنی سے رجوع کیا۔

رجوع کرنے پر آئیسکو چیف نے لے دے کر معاملے کو دبا دیا تھا جبکہ آئیسکو کی موجودہ انتظامیہ بھی تاریخ کو دہرانے میں مصروف ہے۔

آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری شاہد اقبال اور ڈی جی محمد زبیر خان سمیت   ہائیدرو یونین کے ریجنل سیکرٹری حاجی ظاہر گل نے بھی معاملہ لے دے کر دبانے کی پالیسی پر عمل شروع کر رکھا ہے۔ 

Related Posts