سندھ حکومت نے خواجہ سراؤں کی ویکسی نیشن کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے خواجہ سراؤ کی ویکسی نیشن کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی
سندھ حکومت نے خواجہ سراؤ کی ویکسی نیشن کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خواجہ سراؤں کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردی جائے۔

محکمہ صحت سندھ کے بیان کے مطابق خواجہ سراؤں کو کورونا کی سنگل ڈوز ویکسین لگائی جائے گی۔ خواجہ سراؤں کے گھروں کے قریب ویکسی نیشن کیمپ لگائیں جائیں گے۔تاکہ اُنہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ خواجہ سرا کمیونٹی نے اسپتالوں اور ویکسنیشن سینٹرز پر الگ کاؤنٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔کیونکہ انہیں عام طور پر بنائے گئے ویکسی نیشن سینٹرز پر پریشانی کا سامنا پڑ تا ہے۔

خراجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ انہیں سینٹرز پر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کے دوران طنز اور طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ مردوں اور عورتوں کی قطاروں میں بغیر ہچکچاہٹ شامل نہیں ہوپاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 63لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 49ہزار ہلاک

جبکہ اس کے علاوہ شہر بھر میں ان دنوں ویکسی نیشن سینٹرز پر کورونا ویکسین لگوانے والے عوام کا رش لگا ہوا ہے، کیونکہ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ جس کی ویکسی نیشن نہیں ہوگی اس کی تنخواہ روک لی جائے اور سمز بند کردی جائے گی۔

Related Posts