دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 63لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 49ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 63لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 49ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 63لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 49ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 20 کروڑ 63 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 43 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 20کروڑ 63لاکھ 17 ہزار 868 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 43لاکھ 49 ہزار 493افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 2 ہزار 948 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 68لاکھ 23 ہزار22 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار74 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 18 کروڑ 51لاکھ 45ہزار 353 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 72لاکھ 3 ہزار649 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 21لاکھ 17 ہزار 826 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 36 ہزار298 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 30 ہزار 285افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 2 لاکھ 85ہزار 67 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 66ہزار988 انتقال کر گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 89 ہزار 913 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 266 شہری جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 619 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 79 مزید افراد انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 504 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 67 لاکھ 35 ہزار 31 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 76 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے 10لاکھ 89ہزار افراد متاثر، 24ہزار266جاں بحق

Related Posts