سابقہ آئس ہاکی گول کیپر اور موجودہ ماڈل مکائیلا ڈیمائیٹر نے حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی دلکش تصاویر سے مداحوں کو حیران کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق 24 سالہ خوبرو ماڈل نے انسٹاگرام پر گولڈن آف شولڈر ڈریس میں فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں ان کی بولڈ اور پرکشش انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ مکائیلا نے اپنے لباس کے ساتھ گولڈن ہار اور بریسلیٹس بھی زیب تن کیے، جو ان کے لک کو مزید نمایاں کر رہے تھے۔
مکائیلا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا:تم میرا نام جنت رکھ دو، کیونکہ یہ تصاویر دیکھنے کے بعد تمہیں لگے گا کہ تم وہیں پہنچ گئے ہو۔
مداحوں نے ان کی تصاویر پر دل کھول کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ پوسٹ کو ابتدائی 16 گھنٹوں میں ہی 60 ہزار سے زائد لائکس ملے۔
کینیڈین ماڈل مکائیلا جن کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، نے اپنی تصویروں میں مختلف انداز میں پوز دیتے ہوئے خوبصورتی، اعتماد اور اسٹائل کا مظاہرہ کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ مکائیلا کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہو، وہ آئے دن اپنے منفرد انداز اور ماڈلنگ سے سرخیاں بٹورتی رہتی ہیں۔