حیدرآباد دکن: نیوزی لینڈ نے بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز کو جیت کیلئے 323 رنز کا ہدف دے دیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا چھٹا میچ جوکہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جس میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 67 رنز پر گر گئی،اوپنر آنے والے بلے باز کانووے 40 گیندوں پر 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، بلیک کیپس کی دوسری وکٹ 144 رنز پر گری، کیوی بلے باز ول ینگ 80 گیندوں پر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 51 رنز اور ڈیرل مچل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گیلین فلپس 4، مارک چیپ مین5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پی سی بی کی نسیم شاہ، احسان اللہ اور محمد حسنین کے متعلق وضاحت
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آج اپنا ورلڈکپ کا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان نے مات دی تھی جبکہ کیویز نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔