آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بارباڈوس پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ICC T20 World Cup Trophy tour begins in Barbados
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی بارباڈوس پہنچ گئی، ٹرافی کے افتتاحی اسٹاپ کے ساتھ بارباڈوس 29 جون کو ٹورنامنٹ کے فائنل شو کی میزبانی کریگا۔

12 اپریل سے 20 اپریل تک ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی  بارباڈوس، اینٹی گوا ، باربوڈا اور سینٹ لوشیا جائیگی۔ اس کے بعد 16 مئی سے 24 مئی تک سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو اور گیانا کا دورہ کریگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کھیلوں کے ایونٹ سے پہلے ٹرافی کے ٹور میں ٹرافی کو مختلف مقامات پر لے جایا جاتا ہے، یہ اقدام ٹرافی کی نمائش اور ایونٹ کے لیے توقعات پیدا کر کے شائقین، اسپانسرز اور میڈیا آؤٹ لیٹس کو مشغول کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر کام کرتا ہے۔

اس دورے میں عام طور پر عوامی نمائش، میڈیا اور شائقین کے لیے ٹرافی کو دیکھنے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے کے مواقع پیش کیے جاتے ہیں، اس طرح ایونٹ تک ایک دلچسپی پیدا ہوتی ہے اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے دلچسپی اور حمایت میں اضافہ ہوتا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز امریکا میں ہوا، جس میں امریکا کے کھلاڑی علی خان اور دو مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے حصہ لیا۔ اب، ویسٹ انڈیز کے چھ میزبان مقامات کیریبین میں کرکٹ کے سب سے باوقار عالمی انعام کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Posts