قطر ٹی10 لیگ کے حوالے سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ICC
قطر ٹی10 لیگ کے حوالے سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دیں

لاہور: قطر ٹی10 لیگ کے حوالے سے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات شروع کر دیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سلمان بٹ، کامران اکمل، محمدحفیظ سمیت کئی کرکٹرزاس ایونٹ میں شریک ہوئے۔

سرفراز احمد کو آخری لمحات میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہاکہ منتظمین کا پلان اور ٹھوس معلومات دیکھتے ہوئے قطرٹی 10 لیگ کی منظوری دی گئی تھی۔

ایونٹ کے آغاز سے چند روز قبل منتظمین اور ٹیموں میں تبدیلیوں نے چیزیں مشکوک بناتے ہوئے ہمارے کان کھڑے کر دیے، اس لئے کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا۔

الیکس مارشل نے کہا کہ ہم قطر اور دنیا بھر میں سرگرم کرپٹ عناصر کی لیگ کے دوران فکسنگ سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بنے، اس معاملے میں مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts