لندن:پاکستانی نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی اور عصرملک کی شادی کی کیک کاٹتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔
عصر ملک نے اپنے سوشل میڈیا ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور ملالہ کی کیک کاٹتے ہوئے خوبصورت تصویر شیئر کی، جس کے عنوان سے لکھا: ”ملالہ کی صورت میں، مجھے سب سے زیادہ مددگار دوست، ایک خوبصورت اور مہربان ساتھی ملا۔
In Malala, I found the most supportive friend, a beautiful and kind partner — I’m so excited to spend the rest of our life together.
Thank you all for the wishes on our Nikkah. In following our cricket team’s tradition, we had to do a victory cake cutting. pic.twitter.com/KSGQOHsY64
— Asser Malik (@MalikAsser) November 10, 2021
عصر ملک کا کہنا تھا کہ میں اپنی باقی زندگی گزارنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نکاح پر نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
واضح رہے کہ ملالہ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹر پوسٹ میں عصر ملک کے ساتھ اپنے نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد سے انہیں مبارکبادوں کے پیغام ملنا شروع ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: پارٹنرشپ مبارک ہو، ملالہ یوسفزئی کے نکاح پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل