کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ ٹیم کی پاکستان سے کرکٹ کھیلے بغیر واپسی پر پاکستان کی حمایت میں بولنے والے غیر ملکی کرکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو پاکستان کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میں کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈول، مکی، روسو، پریرا، ولکنز کے ساتھ ساتھ دیگر تمام لوگوں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے پاکستان کے حق اور حمایت میں اپنی آواز بْلند کی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم سب ایک کرکٹر اور اس عظیم کھیل یعنی کرکٹ کے نمائندے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ کرکٹ کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو کرکٹ کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں اپنے عوام کے سامنے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے مداحوں کے سامنے اپنے ملک میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں: کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، پاک نیوزی لینڈ سیریز دوبارہ ہوگی