حیدرآباد: ملک میں بڑھتی ہوئی بدترین مہنگائی کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہوگیا، شہری دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے اپنا خون تک بیچنے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں ایک این جی او کی جانب سے کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں شہریوں کو خون کے بدلے معمولی راشن دیا جارہا ہے۔
خون کے بدلے راشن کے حصول کی خاطر غریب شہریوں کی بڑی تعداد این جی او کا رخ کررہی ہے، تاکہ مہنگا راشن بازار سے نہ خریدنا پڑے۔
ذرائع کے مطابق این جی او انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خون کے بدلے راشن عوام کی خواہش پر دے رہے ہیں، کسی سے زبردستی خون نہیں لے رہے۔
مزید پڑھیں:روزہ ذہنی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، ماہرین نے بتا دیا
این جی او کے کیمپ کے باہر شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرے، تاکہ عوام خون دے کر راشن لینے پر مجبور نہ ہو۔