پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ کے بولڈ سین سے متعلق گفتگو کی ہے۔
حال ہی میں فلم پنجاب نہیں جاؤنگی کے اداکار نے فہد مصطفیٰ کے پروگرام میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے دی کراؤن کے بولڈ سین سے متعلق گفتگو کی، جو کہ پاکستان میں بہت زیادہ وائرل ہوا تھا۔
سین سے متعلق سوال پوچھے جانے پر ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم دیکھ کر ناظرین کو ایسا لگ رہا ہوگا کہ میں ایسا حقیقت میں کررہا ہوں جبکہ میں صرف اداکاری کررہا تھا۔
نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کیلئے نادیہ خان کیسے راضی ہوئیں؟
سین پرفارم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارنے کہا کہ مجھے ساتھی اداکارہ کی اداکاری بہت زیادہ پسند آئی۔ بعدازاں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید شرماگئے اور کھل کر بات کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن پاکستان میں کافی مقبول ہوئی تھی، فلم میں ہمایوں سعید نے ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا تھا۔