دبئی :سابق کرکٹر وسیم اکرم کے بعد ہمایوں سعید کو بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خدمات کے اعتراف میں یو اے ای کا گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔
ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر اس خبر کا اعلان کیا کہ انہیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا مل گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ “متحدہ عرب امارات کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام کے لیے جو محبت اور تعریف کی ہے اس کے لیے بہت مشکور ہوں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھاکہ “میں نے اور میرے خاندان نے ہمیشہ دبئی سے محبت کی ہے اور یہاں کے اپنے دوروں سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں اورمجھے لگتا ہے کہ اب اس میں اضافہ ہونے والا ہے۔” انہوں نے یو اے ای حکومت، دبئی فلم اینڈ ٹی وی کمیشن، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک اور سلمان اقبال کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:کرکٹ کیلئے خدمات کا اعتراف، وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا