پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے وزیر اعظم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وزارتِ عظمیٰ پر 5 سال پورے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اور حکومت کے مابین تحریکِ عدم اعتماد پر رسہ کشی جاری ہے۔ اگر تحریک کامیاب ہوگئی تو عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے تاہم اداکار ہمایوں سعید نے وزیر اعظم سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
زاہد احمد کا دی کراؤن میں کردار ملنے پر ہمایوں سعید کیلئے اظہارِ تحسین
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ میں اس وقت سے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مداح ہوں جب وہ کھلاڑی ہوا کرتے تھے اور آج بھی ان کی قیادت کی تعریف کرتا ہوں۔
Have been a fan of @ImranKhanPTI since he was a sportsman and still an admirer of his leadership. I wish and pray that he completes his tenure. May Allah bless him #AmarBilMaroof @FaisalJavedKhan @fawadchaudhry pic.twitter.com/NIhqqDtg0k
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 26, 2022