خوف یاپیسے کا کمال، ہما خان تشدد سے مکر گئی ،آمنہ عثمان کو معصوم قراردیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Uzma Khan withdrew the case against Amna Malik

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: ہما خان نے عدالت میں جاکر بیان بدل دیا، آمنہ عثمان کے ہاتھوں تشدد سے پھر گئی، مقدمہ میں  نامزد ملزمہ کو معصوم قرار دیدیا۔

ہما خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ اپنے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

30 سالہ ہما خان کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں  نامزد ملزمان نے مجھ پر تشدد نہیں کیا  بلکہ مجھے ٹوٹے ہوئے  گلاس کے سبب چوٹ لگی تھی ، انہوں نے آمنہ عثمان کو معصوم قرار دیا ہے۔

 ہما خان کا اپنے عدالتی بیان میں کہنا ہے کہ واقعہ ایک غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا اور اب میں اس کیس کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔

واضح رہے کہ چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان کو ایک بنگلے میں توڑ پھوڑ کرتے اور عظمیٰ خان اور ہما خان  کو گالیاں دیتے دکھایا گیا تھا ۔

واقعہ کے بعد ہما اور عظمیٰ خان نے آمنہ عثمان کے خلاف تشدد اور ہراسانی کا مقدمہ درج کروادیا تھا جبکہ عظمیٰ خان  کا گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مجھ پر کیس واپس لینے اور صلح کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:عظمیٰ خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا، مجھے کوئی افسوس نہیں، اہلیہ عثمان ملک

ہما خان کی طرف سے کیس واپس لینے کے فیصلے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے کیونکہ اس معاملے کو سوشل میڈیا کے صارفین نے ہی اجاگر کیا تھا۔

Related Posts