حب پولیس کی کارروائی، 4 بھتہ خور گرفتار، مقدمہ درج، تفتیش شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hub police arrest 4 extortionists

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حب میں بھتہ مافیا نے لوگوں کا جینا محال کردیا، گھروں اور دکانوں پر بھتے کی پرچیاں آنے لگیں، حب پولیس بھتہ خوروں کیخلاف حرکت میں آگئی، 10لاکھ بھتہ مانگنے والے 4 ملزمان پولیس کی گرفت میں آگئے۔

گزشتہ دنوں حب کے علاقے بلوچ کالونی میں ایک شخص کے پر گھر کفن اور گولی پھینک کر ملزمان کی جانب سے فون پر 10 لاکھ روپے بھتہ دینے کے لئے کہا گیا تھااور عدم تعمیل پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

حب کے ایس ایچ او عطاء اللہ نمانی نے ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی کی زیر نگرانی پولیس پارٹی اور حساس اداروں کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے 4 ملزمان کو حب کے علاقے مری چوک اور کراچی سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دھمکی کیلئے استعمال ہونے والے موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کی مسلسل کامیاب کارروائیوں کو عوامی کاروباری اور سماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا جبکہ ایس ایچ او حب عطاء اللہ نمانی کا کہنا ہے کہ جرم کا مرتکب کرنے والے چاہے جو بھی ہوں اور جہاں بھی چھپے ہوں ان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں پولیس اور دیگر قانون کے رکھوالے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سیوریج لائن میں دھماکہ،4افراد جھلس گئے

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے ٹیلیفون ریکارڈ اور اس کے نمبر کو سرچ کیا گیا جس سے ملزمان کا سراخ لگا لیا گیا، انہوں نے کہا کہ جرم کی روک تھام کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ملزمان تک پہنچنے میں آسانی فراہم کرتا ہے اور آج کل جدید ٹیکنالوجی سے استعفادہ کیا جا رہا ہے اسی لیے بھتہ وصول کرنے والے مذکورہ ملزمان کو حساس اداروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

Related Posts