معروف اداکار نعمان اعجاز کی اقربا پروری سے متعلق کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں اداکار نے اپنے بیٹے زاویار نعمان کے ہمراہ اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری بھی اپنے اپنے بیٹوں شہزاد شیخ اور شہروز سبزواری کے ساتھ موجود تھے۔
تقریب کے دوران تمام اداکاروں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر نعمان اعجاز نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ماشاء اللہ اسے کہتے ہیں اقرباء پروری، چلو اب سب شروع ہو جاؤ‘‘۔
اداکار کے تبصرے پر ایک خاتون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقرباء پروری ہی تو ہے، جہاں انڈسری میں باصلاحیت لڑکوں کو جگہ یا ایک رول بھی نہیں مل پاتا وہاں آپ کے بچے اچھی خاصی سکرپٹ والے ڈرامے اور ٹیلی فلمز کر رہے ہوتے ہیں ۔
جس پر نعمان اعجاز نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس ایسا ہی ہے، یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔
آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں: