’بالن ڈور‘ ایوارڈ 2022 کی تقریب آن لائن کیسے دیکھی جاسکتی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

’بالن ڈور‘ ایوارڈ 2022 کی تقریب آن لائن کیسے دیکھی جاسکتی ہے؟
’بالن ڈور‘ ایوارڈ 2022 کی تقریب آن لائن کیسے دیکھی جاسکتی ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فرانسیسی فٹ بال میگزین کی طرف سے دیا جانے والا بالن ڈور ایوارڈ 1956 سے فٹ بال کے بہترین کھلاڑیوں کو دیا جارہا ہے۔جس کیلئے دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔

بالن ڈور ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا 66 واں ایڈیشن آج ہوگا جس میں سال کے بہترین فٹ بالر کو ایوارڈ دیا جائے گا۔

بالن ڈور ایوارڈ کیلئے کن کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے؟

فرانسیسی فٹبال حکام نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔ جن میں ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ، جواؤ کینسلو، کیسمیرو، کیون ڈی بروئن، فیبنہو، ایرلنگ ہالینڈ، سیبسٹین ہالر، ہیری کین، جوشوا کِمِچ، ریاض مہریز، مائیک میگنن، ڈارون نونیز، کرسٹیانو رونالڈو، انتونیو روڈیگر، سون ہیونگ من، ڈسان ولاہووک، کریم بنزیما، ساڈیو مانے، محمد صلح، رابرٹ لیوینڈوسکی، کیلین ایمباپے، ونیسیئس جونیئر، لوکا موڈریک، تھیبوٹ کورٹائس، فل فوڈن، ٹرینٹ الیگزینڈر، آرنلڈ، برنارڈو سلوا، کرسٹوفر نکونکو، لوئس ڈیاز، تھیاگو الکنٹارا، ورجل وین ڈجک، بیٹا ہیونگ من، روڈری، ریاض مہریز اور رافیل لیو شامل ہیں۔

7 بار بالن ایوارڈ جیتنے والے میسی نامزد نہ ہوسکے

فرانسیسی فٹ بال حکام نے جن بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے اُس میں لیونل میسی کا نام شامل نہیں ہے۔

میسی نے 7 بار بالن ایوارڈ حاصل کیا ہے، انہوں نے گزشتہ سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 میچز میں صرف 11 گول کیے اور خیال کیا جارہا ہے خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جگہ نہیں بناسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ 2022، کیا قطر میں ہم جنس پرستوں کو داخلے کی اجازت ہوگی؟

اس سال بالن ڈور ایوارڈ کس کھلاڑی کو ملنے کا امکان ہے؟

رپورٹ کے مطابق مردوں میں 34 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کریم بنزیما کو بالن ایوارڈ کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ کہا جارہا ہے، اُن کی پرفارمنس چیمپئنز لیگ میں بہت زیادہ اچھی تھی، جس کی وجہ سے اس سال اُن کے بالن ڈور ایوارڈ جیتنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

کریم بنزیما نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے۔ بنزیما کو اُن کی بہترین کارگردگی کی بنیاد پر عوام کی بڑی تعداد میں حمایت حاصل ہے۔

بالن ڈور کے فاتح کیلئے کیے گئے ایک آن لائن سروے کے مطابق تقریباََ 63.9 فیصد لوگوں نے ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما کو اس ایوارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ کچھ مایہ ناز فٹ بالرز نے بھی کریم بنزیما کو اس ایوارڈ کا مستحق کہا ہے جن میں ساڈیو مانے، ایڈن ہیزرڈ اور ونیسیئس جونیئر شامل ہیں۔

جبکہ دوسری جانب بارسلونا کی الیکسیا پوٹیلس کو خواتین فٹ بالرز میں بالن ڈور ایوارڈ کا حق دار کہا جارہا ہے جنہوں نے بارسلونا کو 30 میچز میں فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ پچھلے سال بھی الیکسیا پوٹیلس کو بہترین خواتین فٹ بالر کا ایوارڈ  دیا گیا تھا۔

بالن ڈور کی تقریب کب ہے؟

بالن ڈور 2022 کی تقریب 17 اکتوبر بروز پیر فرانس میں منعقد ہوگی۔ تقریب پیرس کے تھیٹر ڈو چیٹلیٹ میں شام 7:30 بجے شروع ہوگی۔

یہ تقریب آن لائن کیسے دیکھی جاسکتی ہے؟

یہ تقریب ایل ایکوئپ (L’Equipe) یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جائے گی جبکہ پیراماؤنٹ+ پر بھی یہ تقریب براہ راست نشر ہوگی۔

Related Posts