سلنڈر دھماکے کیوں ہوتے ہیں اور گیس لیکیج کا پتہ چلنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلنڈر دھماکے کیوں ہوتے ہیں، گیس لیکیج کا پتہ چلنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟
سلنڈر دھماکے کیوں ہوتے ہیں، گیس لیکیج کا پتہ چلنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گھروں میں اور ہوٹلوں میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے چیزوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ قیمتی جانیں بھی جا۔

حال ہی میں حیدر آباد میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ 15 کی حالت خراب ہوگئی۔

اسی طرح کا ایک اور واقعہ کراچی کے علاقے خیابانِ جامی میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

سلنڈر دھماکے کی بڑی جوہات کیا ہیں؟

گیس سلنڈر دھماکوں کی خاص وجہ سلنڈر ، کنکشن ، ریگولیٹر یا متعلقہ اشیاء سے گیس کا اخراج ہے۔ لیک سے نکلنے والی گیس ایک محدود جگہ میں جمع ہوتی ہے، ہوا کے ساتھ آتش گیر حد کی حدود میں مل جاتی ہےجس میں اگر چنگاری یا اگنیشن ماخذ شامل کیا جائے تو سیکنڈوں میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوجاتا ہے۔

یہ دھماکے مختلف دھماکہ خیز گیسوں کی وجہ سے بھی ہوسکتے ہیں جس میں قدرتی گیس (میتھین) ، ایل پی جی (پروپین یا بیوٹین) ، سی این جی (میتھین) اور ویلڈنگ گیس شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیشتر ممالک میں گیس سلنڈر دھماکوں کی سب سے بڑی وجہ ناقص گیس سلنڈر ہیں کیونکہ وہ مینوفیکچرنگ اور حفاظت کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے ہیں۔

گیس سلنڈر کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

زیادہ تر یہ واقعات لاپرواہی کی صورت میں ہوسکتے ہیں چنانچہ ہمیشہ انھیں احتیاط سے استعمال کریں۔

گیس سلنڈر کو کبھی بھی گرنے نہ دیں کیونکہ ایسی صورت میں سلنڈر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

گیس سلنڈر کو کسی ایسی جگہ پر رکھیں جہاں پر ہوا کا اخراج ہو۔

گیس سلنڈر کے پائپ کو مڑنے نہ دیں کیونکہ ایسی صورت میں پائپ خراب ہوسکتا ہے۔

گیس کے اِخراج کو کیسے روکا جاسکتا ہے؟

گیس سلنڈر کو محفوظ طریقے سے ہینڈل کرنے کے علاوہ آپ کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ آپ اپنے گھر میں گیس کے اِخراج کو روکنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

برنر کا ہمیشہ دھیان رکھیں۔

سلنڈر کو استعمال کرنے سےپہلے ہمیشہ ایک دفعہ اُس کے پائپوں کو چیک کرلیں کہیں وہ خراب نہ ہوں۔

گیس لیک ہونے کا کیسے پتہ لگائیں؟

واضح رہے کہ گیس ہم دیکھ نہیں سکتے لیکن اس کی بدبو ہمیں باآسانی آجاتی ہے، تاہم اس کے علاوہ اور بھی طریقے ہیں جن کی مدد سے گیس لیک ہونے کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کے چولہے میں گیس کا رنگ تبدیل ہورہا ہے تو ایسے میں ایک دفعہ گیس سلنڈر کو چیک کرلیں کہیں وہ لیک تو نہیں ہورہا۔

گیس سلنڈر کو استعمال کرتے وقت دھیان رکھیں کہیں اُس جگہ پر ہسنگ کی آواز (گیس لیک ہونے کی مخصوص آواز) تو نہیں آرہی۔

گیس لیکیج کا پتہ چلنے کے بعد کیا کرنا چاہیے؟

سب سے پہلے جہاں سے گیس فراہم ہورہی ہے اس کو بند کردیں تاکہ مزید گیس نہ لیک ہو۔

گھر کی تمام کھڑکیوں اور دروازوں کو کھول دیں تاکہ تازہ ہوا اندر داخل ہوسکے۔

لیپ ٹاپ اور موبائل فون جیسے آلات اس جگہ پر نہ استعمال کریں کیونکہ ایسی چیزوں سے چنگاری پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے پہلے ہی سے خارج ہونے والی گیس بھڑک سکتی ہے۔

کسی بھی صورت میں ایسی جگاؤں پر تمباکو نوشی، یا آگ کا شعلہ نہ لگائیں کیونکہ اس کی وجہ سے فوراََ آگ لگ سکتی ہے۔

گیس سلنڈر پھٹنے سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

گیس سلنڈر استعمال کرنے سے پہلے اِس کے حفاظتی اقدامات اور گیس سلنڈر کو کس طرح استعمال کرنا اور سنبھالنا ہے اُس کے بارے میں اچھے سے کسی سے سمجھ لیں۔

جب استعمال نہ کریں تو گیس کی نوک کو بچوں تک پہنچنے سے دور رکھیں۔

گیس سلنڈر کو جب استعمال نہیں کررہے ہوں تو ریگولیٹر نوب کو آف پوزیشن میں رکھنا یاد رکھیں۔

ایل پی جی سلنڈر یا باورچی خانے کے قریب آتش گیر اور پلاسٹک نہ رکھیں۔

کبھی بھی غسل خانے میں گیس سلنڈر نہ لگائیں کیونکہ وہاں پر بہت جلدی حادثہ ہوسکتا ہے۔

Related Posts