پنجاب میں اپنی زمین اپنا گھر اسکیم کے تحت مفت پلاٹ حاصل کرنے کا طریقہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How to get free plot under “Apni Zameen Apna Ghar Program” in Punjab
ONLINE

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام کا آغاز کردیا ہے جو کہ ان کے وژن “سب کے لیے رہائش” کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس اسکیم کے تحت پنجاب بھر میں غریب اور بے گھر افراد کو تین مرلہ کے رہائشی پلاٹ مفت فراہم کیے جائیں گے۔

یہ منصوبہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے تحت عملی شکل اختیار کر رہا ہے جبکہ ہاؤسنگ، اربن ڈیولپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اس کا نگران ادارہ ہے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں درج ذیل اضلاع میں اہل افراد کو مفت پلاٹ دیے جائیں گے، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد، گجرات، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب، لیہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، راجن پور، ساہیوال، سرگودھا اور وہاڑی۔ دوسرے مرحلے میں یہ اسکیم پنجاب کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

درخواست دینے کا طریقہ:
دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں:
https://azag.punjab.gov.pk

اہلیت کامعیار:
درخواست گزار کا تعلق پنجاب سے ہو اور شناختی کارڈ پر مستقل پتہ درج ہو۔
درخواست صرف اپنے ضلع میں دی جا سکتی ہے۔
درخواست گزار، اس کے شریک حیات یا زیر کفالت بچوں کے نام پاکستان میں کوئی جائیداد نہ ہو۔
درخواست گزار کا کریمنل ریکارڈ صاف ہو۔
کسی بینک یا مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو۔
فراہم کردہ تمام معلومات درست ہوں، غلط معلومات کی صورت میں نااہلی ہوگی۔

پروگرام کی اہم خصوصیات:
اہل افراد کو تین مرلہ کا رہائشی پلاٹ مفت دیا جائے گا۔
یہ اسکیم خاص طور پر غریب، بے گھر اور مستحق افراد کے لیے ہے۔
پہلے مرحلے میں 23 رہائشی اسکیموں کے تحت 1892 پلاٹ شامل کیے گئے ہیں۔

Related Posts