اسمارٹ فون قسطوں میں حاصل کرنے کا طریقہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!
zia
ٹرمپ کا خطرناک پروجیکٹ ایسٹر کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو الفلاح بینک

لائف اسٹائل جس طرح تیزی اسمارٹ ہوتا جا رہا ہے، ایسے ہی ہر شخص کیلئے اسمارٹ فون خریدنا بھی ضروری ہوتا جا رہا ہے، مگر ہر شخص کیلئے اس مہنگائی کے دور میں اسمارٹ فون خریدنا اتنا آسان نہیں ہے۔

تاہم اب اسمارٹ فون خریدنا  آسان ہوگیا ہے، اب ریڈمی کے مقبول اسمارٹ فونز حاصل کریں بغیر کسی اضافی سود کے، آسان اقساط میں۔

بینک الفلاح نے شاؤمی کے تعاون سے ایک شاندار آفر متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین ریڈمی اسمارٹ فونز کو اسمارٹ بائے اسکیم کے تحت آسان اقساط میں صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ اس محدود مدت کی پیشکش کے تحت ہر اہل خریداری پر ایک مفت تحفہ بھی دیا جا رہا ہے۔

ریڈمی کے مختلف ماڈلز دستیاب

یہ آفر ریڈمی کے مختلف اسمارٹ فون ماڈلز پر دستیاب ہے جن میں ابتدائی سے لے کر اعلیٰ درمیانے درجے کے فونز شامل ہیں۔ ریڈمی A2، ریڈمی نوٹ 13 اور ریڈمی نوٹ 13 پرو پلس 5G جیسے مقبول ماڈلز اس اسکیم کا حصہ ہیں۔ جن کی قیمتیں 26,999 روپے سے شروع ہوتی ہیں۔

اقساط کی مدت اور شرائط

صارفین اپنے پسندیدہ فونز 3، 6، یا 9 ماہ کی قسطوں میں صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ خریداری کر سکتے ہیں۔ تاہم، 12، 18، 24، اور 36 ماہ کی قسطوں پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہے۔

اقساط کی لچکدار مدت سے صارفین اپنی مالی حیثیت کے مطابق پلان منتخب کر سکتے ہیں۔

24 ماہ کی مدت پر اقساط صرف 1,251 روپے ماہانہ سے شروع ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نوٹ کرلیں کہ ہر منصوبے پر 2.5 فیصد پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔

ہر اہل خریداری پر ایک مفت تحفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ اگرچہ تحفے کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے، لیکن پروموشنل مواد میں پورٹ ایبل اسمارٹ اسپیکرز جیسے لوازمات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

شرائط و ضوابط

یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے اور اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔ صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ پروڈکٹس کی بکنگ آن لائن یا کسٹمر سروس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

کس طرح بک کریں؟

دلچسپی رکھنے والے صارفین بینک الفلاح کی آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کرکے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں اور بینک الفلاح کی ہیلپ لائن سروس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Posts