پی ایس ایل 8 میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ اعلان ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔

میچ سے پہلے ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد ہو گی جس میں پی ایس ایل 8 کا نغمہ گانے والے گلوکاروں کے ساتھ آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پی ایس ایل 8 کے میچز پاکستان کے 4 شہروں ( ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی) میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سجے گا، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے

پی ایس ایل 8 کی فاتح ٹیم کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم 4 کروڑ 80 لاکھ کی رقم گھر لے کر جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ملے تھے۔

Related Posts