مارگٹ روبی نے فلم ’باربی‘ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ پر بنائی گئی فلم 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

باربی رواں سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث آنے والی فلم بن گئی ہے جس میں ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ مارگٹ روبی ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں، دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں۔

ورائٹی کے مطابق مارگٹ روبی نے فلم میں کام کرنے کیلئے 12.5 ملین ڈالرکا معاوضہ لیا، اتنا ہی معاوضہ رائن گوسلنگ کو بھی دیا گیا ہے۔ اداکارہ فلم کیلئے 12.5 ملین ڈالر کا معاوضہ لینے کے بعد سال 2022 کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر گریٹا گروگ کی اس فلم کے لیے باربی لینڈ اس گڑیا کے مشہور ڈریم ہاؤس کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا تھا جس میں ہر جگہ گلابی رنگ کا استعمال ہوا۔

جون میں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس فلم کے اتنا پنک پینٹ استعمال کیا گیا کہ دنیا بھر میں اس کی قلت ہوگئی۔

فلم کی پروڈکشن ڈیزائنر سارہ گرین ووڈ نے بتایا کہ باربی فلم کے نتیجے میں دنیا بھر میں پنک پینٹ کی قلت ہوگئی تھی۔

ایک پینٹ کمپنی کی نائب صدر لورین پراؤڈ نے بھی تصدیق کی کہ فلم کے لیے ہماری کمپنی کے پاس موجود تمام پنک پینٹ استعمال کیا گیا، مگر عالمی قلت کی وجہ فلم کی شوٹنگ کے ساتھ ساتھ کووڈ 19 کی وبا سے سپلائی چین متاثر ہونا بھی تھی۔

Related Posts