عالیہ بھٹ کتنا کماتی ہیں، وہ خود بھی نہیں جانتیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتی کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہے، تمام معاملات ان کی والدہ ہی دیکھتی ہیں۔

بالی وڈ اسٹار نے حال ہی میں حاملہ خواتین کے لیے کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا ہے۔ سرمایہ کاری کے منصوبوں، معاشی صورتحال اورحکمت عملی کے حوالے سے بالی وڈ ایکٹریس نے بتایا کہ ان کے تمام اخراجات اور آمدن کو ان کی والدہ سونی رازدان سنبھالتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ بینک اکاونٹ میں ان کے پاس کتنا سرمایہ موجود ہیں۔ وہ صرف خرچ کرتی ہیں جبکہ ان تمام اخراجات کے حوالے سے ان کی والدہ کوعلم ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کا جیب خرچ محدود تھا، یہ جیب خرچ ان کی والدہ ہی انہیں دیتی تھیں۔

برہمسترا ہیروئن کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے کہ ایک مرتبہ وہ لندن گئی تھیں۔ پورے ٹرپ کے لئے انہیں 200 پاؤنڈ دیئے گئے تھے اور پہلی ہی آؤٹنگ میں 170 پاؤنڈ خرچ کر لیے تھے کیونکہ اتنے زیادہ برانڈز کو انہوں نے پہلی مرتبہ قریب سے دیکھا تھا۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ان کی والدہ ان کے تمام اخراجات کا خیال رکھتی ہیں، تاہم ہرکچھ دن بعد وہ اور ان کی ٹیم اخراجات کا جائزہ لیتی ہے، تو اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہوسکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے پہلی مرتبہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے فلم پروڈیوس کی ہے، جبکہ فلم ڈارلنگز کی پروڈکشن کے علاوہ عالیہ بھٹ نے حاملہ خواتین کے لئے کپڑوں کا ایک برانڈ بھی لانچ کیا ہے۔

Related Posts