ایران اسرائیل جنگ کب تک جاری رہے گی؟ دونوں کے اہداف کیا ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو العربیہ

اسرائیل اور ایران کی جنگ عروج پر ہے، دونوں ایک دوسرے کے پر بڑھ بڑھ کر حملے کر رہے ہیں، ایسے میں سوال یہ ہے کہ یہ جنگ کب تک جاری رہے گی؟

اسرائیلی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یہ محاذ آرائی کم از کم مزید کچھ دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان حکام نے وضاحت کی کہ اگرچہ صرف فوجی کارروائی کے ذریعے ایرانی جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ناکام بنانا ممکن نہیں، تاہم مہم کا بنیادی مقصد ایرانی جوہری تنصیبات اور سائنس دانوں کو نشانہ بنا کر ایسا سنگین نقصان پہنچانا ہے کہ تہران کئی برس تک جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔ یہ بات اسرائیلی اخبار “اسرائیل ہیوم” نے بتائی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس کارروائی کا ایک اور ہدف میزائل سے وابستہ تنصیبات کو تباہ کرنا ہے، جن میں پیداواری کارخانے اور تحقیقی مراکز شامل ہیں۔ ان تنصیبات کی دوبارہ بحالی میں وقت لگے گا، جو ایران کی حملہ آور صلاحیتوں کے فروغ میں تاخیر کا باعث بنے گا۔ اسی لیے یہ مہم چند دن مزید جاری رہ سکتی ہے۔

ایک اعلیٰ اسرائیلی فوجی افسر نے بتایا کہ اسرائیل کے پاس ابھی بھی کئی ایرانی اہداف کی فہرست موجود ہے جنھیں نشانہ نہیں بنایا گیا۔ تاہم اس نے حملوں کی مدت کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔ یہ بات روئٹرز نے بتائی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ فوج کے پاس متعدد ایرانی اہداف موجود ہیں، جب کہ وزیر دفاع یسرائيل کاتز نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج تہران سمیت دیگر مقامات پر جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گی۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو “آمر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کو بیروت میں بدل رہے ہیں اور اپنی حکومت کے تحفظ کے لیے ایرانی عوام کو یرغمال بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح سے ایران کے اندر وسیع حملے شروع کیے، جن میں جوہری تنصیبات، فوجی مقامات، میزائل اور ڈرون کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔

ساتھ ہی ساتھ درجنوں ایرانی اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنس دانوں کو بھی قتل کیا گیا۔ ان حملوں کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کیے، جن میں اب تک 14 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Posts