جنت مرزا کا بریک اپ محض ‘کُٹی’ نکلا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگیتر عمر بٹ سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنے منگیترعمر بٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اب کسی سے ریلیشن شپ میں نہیں اور سنگل ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو اس کی وجہ نہ پوچھنے کی تنبیہ بھی کی تھی۔

تاہم اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی جنت مرزا نے اس حوالے سے ایک اور پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے عمر بٹ سے علیحدگی کی وجہ خود ہی بتادی۔

انسٹاگرام پر اسٹوریز کی ایک سیریز میں انہوں نے اس مذاق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جنت مرزا نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ نے انہیں بغیر بتائے کلین شیو کروالی جس پرانہوں نے بھی مذاق میں تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کا محض ایک طنزیہ بیان سامنے آئے وہ بھی صرف اس لیے کہ آپ کے بوائے فرینڈ نے آپ سے بغیر پوچھے کلین شیو کروالی ہو تو لوگ پوری بات جانے بغیر سیریس ہوجائیں۔

جنت مرزا کے اس بیان کے بعد اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ انکا عمر بٹ سے رشتہ ختم کرنے کا اعلان محض ایک مذاق کے سوا کچھ نہیں تھا۔

Related Posts