جیکی چن اورپاکستانی مارشل آرٹسٹ ٹم خان کی ایکشن سے بھرپور فلم “ونگارڈ” کل ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How a Dubai martial arts trainer landed a role in Jackie Chan's 'Vanguard'

دبئی: ایکشن فلموں کے سپر اسٹار جیکی چن کی فلم ونگارڈ کل ریلیز ہوگی، پاکستانی مارشل آرٹسٹ ٹم خان بھی جیکی چن کےساتھ اہم کردار نبھائینگے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاورسے تعلق رکھنے والے ٹم خان کیلئے فلم ونگارڈ کی ریلیز سے پہلے ہی ایکشن فلموں میں کام کرنے کیلئے آفرز آنے لگی ہیں۔

ٹم خان کا کہنا ہے کہ ونگارڈ نے میرے لئے ایکشن فلموں کے دروازے کھول دیئے ہیں، دبئی کے میڈیا سٹی میں اپنا فٹنس برانڈ اور ایم ایم اے اکیڈمی بنانے والے مارشل آرٹس ٹرینر ٹم خان نے اپنی ایپ بھی جاری کردی ہے۔

ٹم خان کا کہنا ہے کہ جیکی چین کی نئی فلم ونگارڈ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے، اس فلم میں جیکی چن یرغمالیوں کو بچانے کے لئے ایک خفیہ سیکورٹی فرم کے عالمی سطح کے مشن پر عمل پیرا ہیں اور فلم کے کچھ حصے دبئی میں فلمائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: بسکٹ کا اشتہار، اشنا شاہ مہوش حیات پرتنقید کرنیوالوں پر برس پڑیں

یہ فلم 12 فروری کو چینی نئے سال کے ساتھ پر ریلیز کرنے کا امکان تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اب یہ فلم 8 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے تھیٹرز میں ریلیز کی جائیگی۔

Related Posts