ہانگ کانگ کے کرکٹر کی میچ کے بعد گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہانگ کانگ کے کرکٹر کی میچ کے بعد گرل فرینڈ سے شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل
ہانگ کانگ کے کرکٹر کی میچ کے بعد گرل فرینڈ سے شادی کی پیشکش، ویڈیو وائرل

ہانگ کانگ کے کھلاڑی کنشت شاہ نے متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کردی۔

کنشت شاہ کی جانب سے اپنی گرل فرینڈ کو پروپوز کرنے کی ویڈیو ایشین کرکٹ کونسل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنشت شاہ اپنی گرل فرینڈ کو سرپرائز دینے کے لیے اسٹیڈیم کے اسٹینڈ پر گئے اور گھٹنے کے بل بیٹھ کر انہیں شادی کی پیش کش کی۔

کنشت شاہ کی گرل فرنڈ یہ دیکھ کر پہلے تو بے حد حیران ہوئیں پھر سر ہلاتے ہوئے شادی کے لیے ہاں کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنشت شاہ نے ہاں کہنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو انگوٹھی پہنائی اور دونوں ایک دوسرے کے گلے بھی لگے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت کے خلاف اس میچ میں کنشت شاہ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Related Posts