اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نومیں ہاکی کو نظر انداز کرنے پر سابق اولپمینز کا شدید احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hockey players protest against govt decision over sports board

کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نومیں ہاکی کو نظر اندازکرنے پرہاکی اولمپینز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی جانب سے سوال اٹھ گئے۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان اور رشید جونیئر سمیت پاکستان ہاکی کے اسٹار اولمپینز نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔ مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان یا ان کے نمائندے بورڈ کے رکن ہوں گے۔

ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر، سیکرٹری اور سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے صدر و سیکرٹری جب کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بھی بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معروف کاروباری شخصیت عقل کریم ڈھیڈی سمیت لاہور کی ایک فارماسیوٹیکل کمپنی کے چیئرمین شفیق احمد عباسی کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام عالم میں قومی کھیل ہاکی کے میدان میں سبز ہلالی پرچم لہرانے والے ہاکی اولمپینز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے قومی کھیل کی نمائندگی نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:باسط علی منصوبے کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کیلئے پر امید

پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اور دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈلز کے حامل کھلاڑیوں میں شامل لیجنڈ منظور جونیئر، رشید جونیئر، سابق کپتان حنیف خان، خواجہ جنید، کلیم اللہ، ناصر علی، خالد حمید، وسیم فیروز، احمد عالم، رانا مجاہد علی،دانش کلیم، شفقت ملک، انجم سعید، قمر ابراہیم، کامران اشرف، سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین سمیت پاکستان ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں، ایسوسی ایشن عہدیدران نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ میں قومی کھیل کی عدم نمائندگی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Related Posts