حرامانی کی کینسر میں مبتلا معصوم بچے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حرامانی کی کینسر میں مبتلا معصوم بچے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل
حرامانی کی کینسر میں مبتلا معصوم بچے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل

کراچی: معروف اداکارہ حرامانی نے انسانی ہمدردری کے ناطے منہ کے کینسر میں مبتلا معصوم بچے کے علاج کے لئے مخیر حضرات سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

حرامانی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے معصوم بچے کے علاج کے لئے مخیر حضرات سے مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرامانی کا کہنا ہے کہ اُس بچے کا نام علی ذیشان ہے اور اس کی عمر 7سال کے لگ بھگ ہے، آغا خان اسپتال میں داخل ہے، اس کے علاج پر خطیر رقم خرچ ہورہی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ بچہ بہت تکلیف میں ہے، اور ہم نے اس سارے معاملے کو بہت نزدیک سے دیکھا ہے۔

حرامانی نے کہا کہ میں نے جب بھی کسی مدد کرنے کی ٹھانی ہے میں اُس میں کامیاب ہوئی ہوں، اس کی وجہ آپ سب ہیں، کیونکہ آپ سب میرا ساتھ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بچے کے حوالے سے ساری تفصیلات ویڈیو کے نیچے لکھ رہی ہوں، جو بھی مدد کرنا چاہے وہ رابطہ کرسکتا ہے۔

Related Posts