پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری آج ہولی کا مذہبی تہوار منا رہی ہے جس کے دوران بڑی تعداد میں ہندو عوام مختلف مقامات پر اکٹھے ہو کر تہوار کا لطف اٹھائیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کی حکومت کے دوران اقلیتوں کو مذہبی تہوار منانے کا مکمل حق حاصل ہے۔ شہرِ قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہولی کی مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔
ہولی کے تہوار کے دوران سب سے اہم موقع ایک دوسرے پر مختلف رنگ بکھیرنے کا ہوتا ہے۔ ہولی منانے والے عوام ایک دوسرے کے چہرے پر مختلف رنگ لگا کر مذہبی تہوار مناتے ہیں۔
عوام الناس ہولی کے موقعے پر مٹھائیاں بانٹتے، رقص کرتے اور بھنگڑے ڈالتے ہیں۔ لاہور اور کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف مندروں میں ہولی کے تہوار کا آغاز پوجا سے کیا جاتا ہے۔
ہندو برادری کے نزدیک ہولی ایک مقدس تہوار ہے جو دنیا بھر کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو امن کا پیغام دیتا ہے۔ ہولی کے موقعے پر فضاؤں اور زمین پر بھی مختلف رنگ بکھیرے جاتے ہیں۔
تہوار منانے والے ہندو عوام کو حکومتی و نجی اداروں میں تعطیل کا حق حاصل ہے جس کے تحت انہیں تہوار منانے کے لیے چھٹی دے دی جاتی ہے جبکہ سیاسی و سماجی رہنما بھی اس تقریب میں شریک ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہولی کے رنگارنگ تہوار کے موقعے پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہوار پر خوشی کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔ انہوں نے ہندو برادری کو تہوار کے موقعے پر دُعا بھی دی۔
مزید پڑھیں: ہولی کے تہوار پر وزیر اعظم کی ہندو برادری کو مبارکباد