پاک فوج میں پہلی بار ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Kelash Kumar

راولپنڈی: پاک فوج میں پہلی مرتبہ ہندو افسر کیلاش کمار کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ہندو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کپل دیو نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار فوج کی میڈیکل کور میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ملک کی آزادی کے 50 سال بعد تک ہندوؤں کو پاک فوج میں شامل ہونے کی اجازت نہیں تھی تاہم 2019 میں ڈاکٹر کیلاش پاکستان آرمی میں پہلے ہندو میجر بنے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں حجاب کے تنازع کے درمیان کالج کا سکھ لڑکی سے پگڑی اتارنے پر زور

لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کی پروموشن کو سوشل میڈیا پر سراہا گیا، بہت سے لوگوں نے اس بات پرخوشی کااظہارکیاکہ پاکستان کی مذہبی اقلیتوں میں سے ایک نوجوان ملک کی خدمت کر رہا ہے۔

اس سے پہلے حال ہی میں راجندر میگھوار اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے پر تعینات ہونے والے پہلے ہندو بنے تھے۔ ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے راجندر میگھوار نے 2021 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور انہیں پولیس میں افسر بنایا گیا تھا۔

ستمبر 2019 میں ایک ہندو لڑکی پشپا کوہلی کو صوبائی مسابقتی امتحانات پاس کرنے کے بعد سندھ پولیس میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کوالیفائی کیا اور سندھ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنیں۔

جنوری 2019 میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی سمن پون بوڈانی کو سول اور جوڈیشل مجسٹریٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ ان کا تعلق شہداد کوٹ کے علاقے سے ہے اور وہ سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ کی تقرری کے لیے میرٹ لسٹ میں 54ویں نمبر پر تھیں۔

Related Posts