شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کیلئے 10 ارب کا اعلان کرکے دل جیت لیے۔حنا پرویز بٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، عثمان بزدار کا نام بدبودار خان ہونا چاہئے۔حنا پرویز بٹ
لاہور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، عثمان بزدار کا نام بدبودار خان ہونا چاہئے۔حنا پرویز بٹ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کیلئے 10 ارب روپے کا اعلان کرکے دل جیت لیے، اگر ن لیگ خیبر پختونخوا پر حکومت کر رہی ہوتی تو عمران خان کے پی کے کا رخ ہی نہ کرتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان کرکے دل جیت لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو عمران خان جیسی ہوتی۔ حنا پرویز بٹ

ٹوئٹر پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اگر عمران خان وزیر اعظم ہوتے اور ہماری کے پی کے میں حکومت ہوتی تو عمران خان کبھی اس صوبے کا رخ بھی نہ کرتے مگر یہ وزیر اعظم شہباز شریف ہیں جو بڑا دل اور ذہن رکھتے ہیں۔ 

گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مریم نواز کا سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے بڑھنا قابلِ تعریف ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ خواتین بچوں اور دوسری خواتین کے معاملات کے متعلق بہتر جانتی ہیں۔ مریم نواز کی شرکت سے بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اس سے قبل کہا کہ اگر منافقت کی کوئی شکل ہوتی تو وہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان جیسی ہوتی کیونکہ انہوں نے ججز کو دھمکیاں دیں اور پھر انہی سے ضمانت قبل از گرفتاری بھی حاصل کی۔

آج سے 9 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کتنی عجیب بات ہے، عمران خان نے پہلے ججز کو دھمکیاں دیں، پھر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انہی ججز کے پاؤں پڑتے ہیں۔ منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ عمران خان جیسی ہوتی۔

Related Posts