منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو عمران خان جیسی ہوتی۔ حنا پرویز بٹ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو عمران خان جیسی ہوتی۔ حنا پرویز بٹ
منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو عمران خان جیسی ہوتی۔ حنا پرویز بٹ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ اگر منافقت کی کوئی شکل ہوتی تو وہ چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان جیسی ہوتی کیونکہ انہوں نے ججز کو دھمکیاں دیں اور پھر انہی سے ضمانت قبل از گرفتاری بھی حاصل کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کتنی عجیب بات ہے، عمران خان نے پہلے ججز کو دھمکیاں دیں، پھر ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انہی ججز کے پاؤں پڑتے ہیں۔ منافقت کی اگر کوئی شکل ہوتی تو وہ عمران خان جیسی ہوتی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے کی تلاشی، اسلحہ برآمد

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اگر عمران خان پی ٹی آئی کارکنان کیلئے ریڈ لائن ہیں تو پاکستان میری اور پوری قوم کی ریڈ لائن ہے جسے عمران خان نے عبور کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ہمارے وطن سے بڑھ کر کوئی شخص اہم نہیں۔ ہماری وفاداریاں صرف ریاستِ پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان ہی ہماری ریڈ لائن ہے۔ 

ریڈ لائن کا مطلب؟

حال ہی میں وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے پوری تیاری کر لی اور دہشت گردی اور توہینِ عدالت جیسے مقدمات درج کروائے گئے۔ پی ٹی آئی قیادت نے کارکنان کو بنی گالہ طلب کر لیا۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں عمران خان کے حق میں مظاہرے ہوئے اور اس دوران سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے ہمدردوں نے عمران خان ہماری ریڈ لائن کا ٹرینڈ شروع کیا جس کا مقصد حکومت کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے باز رکھنا تھا۔

Related Posts