ڈرامہ سیریل ’کابلی پلاؤ‘ بھارت میں نشر کیوں نہیں ہورہا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل کابلی کو صرف پاکستان میں ہی پسند نہیں کیا جارہا ہے بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ڈرامہ ایک جوڑے کی منفرد کہانی پر مشتمل ہے، ڈرامہ سیریز میں احترام، محبت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا احساس اجاگر کیا گیا ہے، کہانی جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے  کرداروں کے باہمی رشتوں میں احترام اورمحبت  نمایاں ہورہی ہے۔

اس ڈرامہ میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح افراد بڑے ہوتے ہیں تو اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں اور ان کے کردار اور مزاج پر یہ تبدیلی اثرانداز ہوتی ہے۔ ڈرامہ میں سبینہ فاروق  بطور افغان عورت  ’باربینا‘ کا کردار ادا کررہی ہے اور محمد احتشام الدین بطور حاجی مشتاق کے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ نادیہ افغن بطور شمیم اور عبداللہ فرحت اللہ بطور باران افغانی شامل ہیں۔

تاہم بغیر کسی وجہ کے ڈرامے کی نشریات بھارت میں روک دی گئی ہیں جس کی شکایت ڈرامے کے مداحوں کی جانب سے کی جارہی ہے۔

قبل ازیں سبینہ فاروق نے کہا تھا کہ بھارتی شائقین کو بہت جلد ایک تحفہ ملے گا اور اب ڈرامے میں شمیم کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن نے ڈرامے کی نشریات بھارت میں اچانک بند ہونے کی وجہ بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زی5 نے اس ڈرامے کے جملہ حقوق حاصل کرلیے ہیں، اس لیے بہت جلد  شائقین اس ڈرامے کو زی5 کے پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔

Related Posts