نیٹ فلکس پر آج کونسے سلسلے پیش کیے جائینگے؟
دنیا بھر میں نیٹ فلکس پر سیریز اور فلمیں دیکھنے والے ناظرین کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔
اس ہفتے بھی نیٹ فلکس نے اپنے ناظرین کی تفریح کا بھرپورانتظام کیا ہے، آئیے دیکھتے ہیں کہ آج کونسے سلسلے نیٹ فلکس پر پیش کیے جائینگے:
1)کِل بوکسون
اس فلم کی کہانی کل بوکسون کے گرد گھومے گی جو ایک قاتل ہے لیکن اُس کے اپنی بیٹی کے ساتھ بڑے ناخوشگوار تعلقات ہیں، وہ اپنی بیٹی کے ساتھ تعلقات کو بہترکرنے کیلئے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرتی ہے لیکن اس دوران کچھ ایسا ہوجاتا ہے کہ ساری کہانی تبدیل ہوجاتی ہے۔
2) مرڈر مسٹری 2
مرڈر مسٹری 2 ، 2019 میں ریلیز کی گئی کامیڈی فلم مرڈر مسٹری کا سیکوئل ہے جس کا شمار نیٹ فلکس کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے۔
3) کاپی کیٹ کِلر
کاپی کیٹ کِلر ایک ایسی سیریز ہے جس میں ایک شہر میں اچانک سے خوفناک قتل کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو پورے شہر کو افراتفری میں ڈال دیتا ہے۔
4) امیگوس
امیگوس ایک تیلگو زبان کی ایکشن تھرلر فلم ہے جس میں ننداموری کلیان رام نے اداکاری کی ہے جو فلم میں سدھارتھ، منجوناتھ ہیگڈے اور مائیکل کے طور پر ٹرپل رول ادا کر رہے ہیں۔
5) شہزادہ
شہزادہ تیلگو فلم اے وی پی ایل کا ریمیک ہے جس میں اللو ارجن اور پوجا ہیگڑے ہیں۔
کارتک آرین، کریتی سینن، پاریش راول، اور منیشا کوئرالا کو بنیادی کرداروں میں پیش کرتے ہوئے، فلم میں ایک ایسے لڑکے کو دکھایا جائے گا جو ایک امیر گھرانے میں پیدا ہوتا ہے لیکن اس کی پرورش ایک معمولی گھرانے میں ہوتی ہے درحقیقت اس سے شہزادے کا درجہ چھین لیا جاتا ہے۔