نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم یا کسی اور کیساتھ ہو، سرفراز احمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابراعظم کپتانی کرکے ہی سیکھیں گے، وہ بتدریج بہتری کی جانب جارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک یوٹیوبر کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ بابر ابھی کپتانی سیکھ رہا ہے، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور غلطی کرکے ہی سیکھتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میں نہیں چاہتا جیسا میرے ساتھ ہوا بابراعظم یا کسی اور کیساتھ ہو! لیکن ٹیم اور کپتان بننے میں وقت درکار ہوتا ہے، میرا بابر کو مشورہ ہے کہ پلئیرز کے ساتھ روابط بڑھائیں اور پرفارمنس پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت اپنی ٹیم کو پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی

سابق کپتان نے انکشاف کیا کہ مجھے نہیں لگتا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے یہ میرا آخری سیزن تھا۔

ایشیا کپ کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان سب سے زیادہ دوستی دیکھی تاہم موجودہ دور میں کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے تعلقات ایسے نہیں رہے، پاکستان میں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں اس لیے بھارت کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیئے۔

انہوں نے کرکٹ میں اپنا استاد معین خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے وکٹ کیپر بننے کا شوق تھا، انہیں ہی دیکھ دیکھ کر بڑا ہوا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ بھی ہیں تو سیکھتا رہتا ہوں۔

Related Posts