ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Food Inflation

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

وزارتِ خزانہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، بنیادی اشیاء کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی مہنگائی بڑھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے اثرات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے البتہ مالی سال کے اختتام پر مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کرکے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جارہا ہے۔

جولائی سے فروری تک ترسیلات زرمیں 10 فیصد کمی ہوئی، مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات میں9.7 اور درآمدات میں 21 فیصد کمی ہوئی، مالی سال کے 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 فیصد کم ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاری میں 40.4 فیصد کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ 29 مارچ کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھے اور 29 مارچ کو ڈالرکا ریٹ 283 روپے 92 پیسے تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں 18.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جولائی سے فروری تک بجٹ خسارہ میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

Related Posts