94 ویں اکیڈمی ایوارڈ، آسکر ایوارڈ 2022 کی تقریب کے دوران پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر خوب وائرل ہے۔
گزشتہ دنوں آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔
کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی بعدازاں اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔
اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئےاور اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا بعدازاں اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔‘
یہ بھی پڑھیں:آسکر ایوارڈز 2022ء، بیوی کا مذاق اُڑانے پر ول اسمتھ نے کرس راک کو مکا دے مارا
حال ہی میں پاکستانی ستاروں نے بھی اس واقعے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، آیئے اُس پر ایک نظر ڈالتے ہیں: