شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے کتنے کروڑ کمالیے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم جوان باکس آفس پر شاندار بزنس کررہی ہے۔

7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم بھارت میں 500 کروڑ کلب کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ ایکشن تھرلر فلم نے 11 روز میں دنیا بھر میں 800 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا۔

جوان کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے میں ہونے والی برائیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم مبینہ طور پر خواتین کے موضوع پر مرکوز ہے۔ یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

فلم میں شاہ رخ نے باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار ادا کیا ہے۔ اس میں نینتھارا ایک نڈر پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ وجے سیتھوپتی نے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں پریا مانی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور، ریدھی ڈوگرا اور دیگر معاون کاسٹ کے طور پر ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور سنجے دت نے بھی مختصر کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts