نومبر میں نیٹ فلکس پر کونسی فلمیں پیش کی جائینگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر فلمز اور سیریز کی صورت میں ناظرین و سامعین کیلئے دستیاب بے شمار مواد کو وقت گزاری کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

شوز سے لے کر موویز تک نیٹ فلکس پر ہر قسم کی تفریحی ویڈیوز ہیں اورنومبر میں بھی اس قسم کا نیا مواد پیش کیا جائے گا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:

لاکڈ اِن (نومبر 1)

Watch Locked In | Netflix Official Site

لاکڈ ان 2023 کی ایک نفسیاتی تھرلر فلم ہے جس کی ہدایت کاری نور وازی نے کی ہے اور روون جوفی نےاسے تحریر کیا ہے۔اس کی کاسٹ میں فن کول، روز ولیمز، اور فامکے جانسن شامل ہیں۔

دی کِلر (نومبر 10)

اینڈریو واکر کی تحریر کردہ دی کلر ایک امریکی نفسیاتی ایکشن تھرلر فلم ہے جس کی کہانی الیکسس نولیٹ کے فرانسیسی ناول سے لی گئی ہے۔

فلم میں ایک قاتل کو دکھایا گیا ہے جس میں ایک مخصوص طرز زندگی ہے، وہ ہر قتل سے پہلے یوگا کرتا ہے، ثبوت کو ختم کرتا ہے اور اس عمل کو دوبارہ دہراتا ہے۔

نومبر میں نیٹ فلکس پر کونسی سیریز پیش کی جائینگی؟

بلیور2 (نومبر 17)

Watch Believer 2 | Netflix Official Site

بیلیور 2 ایک جنوبی کوریا کی ایکشن کرائم فلم ہے جو 2018 کی فلم بیلیور کا سیکوئل ہے اور اس کی کاسٹ میں چو جن وونگ، چا سیونگ-وان، ہان ہیو جو، اوہ سیونگ-ہون، کم ڈونگ-ینگ، اور لی جو-ینگ شامل ہیں۔

اِن لو اینڈ ڈیپ واٹر (نومبر 16)

In Love and Deep Water Japanese Rom-Com Coming to Netflix in November 2023 - What's on Netflix

مذکورہ فلم میں جہاز کا سفر دکھایا جائے گا جس میں یلیسیما کا وفادار بٹلر سوگورو اور ایک پراسرار عورت جس کا نام چیزورو ہے، اس سفر کے دوران ایک قتل معمہ حل کرینگے۔

لیو (نومبر 17)

Leo: Cast, Plot, Trailer of the Adam Sandler Comedy - Netflix Tudum

میوزیکل کامیڈی فلم کی کہانی ایک 74 سالہ چھپکلی پر مرکوز ہے جو فلوریڈا کے ایک ایلیمنٹری اسکول کے کلاس روم میں کئی دہائیوں سے مقیم ہے لیکن جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پاس زندہ رہنے کے لیے ایک سال باقی ہےتو وہ وہاں سے بھاگنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

رسٹن (نومبر 17)

اگر کسی فلم کے بارے میں یہ کہا جائے کہ یہ آسکر کیلئے نامزد ہوسکتی ہے تو وہ رسٹن ہے جو کہ ایک دستاویزی فلم ہےجس میں ہم جنس پرستوں اور شہری حقوق کے کارکن بیئرڈ رسٹن کی زندگی اور کیریئر کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس نے واشنگٹن میں 1963 کے مارچ کا اہتمام کیا۔

اس کی کاسٹ میں کولمین ڈومنگو کرس راک، گلین ٹرمین، آڈرا میکڈونلڈ، امل امین، گس ہالپر، جانی رامے، سی سی ایچ پاؤنڈر، مائیکل پوٹس، کیرا پیٹرسن، ایڈرین وارن، بل ارون اور ڈی وائن جوئے رینڈولف شامل ہیں۔

فیملی سوئچ (نومبر 30)

Family Switch' Cast Guide: Jennifer Garner, Ed Helms, Emma Myers Star - Netflix Tudum

نومبر کے مہینے کا اختتام کامیڈی فلم فیملی سوئچ سے ہوگا جس کی کاسٹ جینیفر گارنر، ایڈ ہیلمس، بریڈی نون اورویڈنزڈے کی اسٹار ایما مائرز شامل ہیں۔

Related Posts