عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر فلمز اور سیریز کی صورت میں ناظرین و سامعین کیلئے دستیاب بے شمار مواد کو وقت گزاری کا بہترین ذریعہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
گزشتہ ماہ نیٹ فلکس نے ایک رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 2022 میں ناظرین و سامعین کی 60 فیصد تعداد نے کورین مواد میں زیادہ دلچسپی لی۔
نیٹ فلکس کی جانب سے سال 2023 میں پیش کی جانے والی کورین سیریز کی فہرست سامنے آگئی ہے، آئیے اس پر ایک نظر ڈالیں:
سیریز
دی گلوری پارٹ 2
نیٹ فلکس پر کورین سیریز دی گلوری سب سے زیادہ دیکھی گئی،اس کا پہلا سیزن 31 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔
مذکورہ سیریز مون ڈونگ ایون کے انتقامی سفر اور ناقابل فراموش ماضی کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی طالب علموں کے ذریعہ کئے گئے ہائی اسکول کے تشدد کا نشانہ بنی تھی۔
شروع میں وہ اُن کے خلاف شکایت درج کرواتی ہے چونکہ وہ بڑے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مونگ ڈونگ کو بعد میں احساس ہوجاتا ہے کہ پولیس اُن کے خلاف کچھ نہیں کرسکےگی۔
ایک موقع پر وہ اپنی زندگی کو ختم کرنے کا بھی سوچتی ہے یہاں تک کہ وہ اسکول بھی چھوڑ دیتی ہے ، لیکن بعد میں اس کے دل میں خودکشی کرنے کے بجائے اِن طالب علموں سے بدلہ لینے کا خیال آتا ہے۔
آ ٹائم کالڈ یو
آ ٹائم کالڈ یو ایک رومانوی سیریز ہے جس میں جون ہی اپنے بوائے فرینڈ کی موت کے بعد اسے تلاش کرتی رہتی ہے اسی دوران اس کی ملاقات اپنے بوائے فرینڈ کے ہم شکل ایک لڑکے سے ہوتی ہے۔
ڈی پی سیزن 2
نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی کورین فوج میں ایک یونٹ کے جنگ ہائی اور ہو یوئل کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جو کہ کچھ ایسے حقائق کا پیچھا کرتے ہیں جن کے بارے میں وہ لاعلم ہوتے ہیں ۔ اس سیریز کے پہلے سیزن کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا۔
ماسک گرل
ماسک گرل کی کہانی ایک لڑکی کم مو- می پر مبنی ہے جو ایک عام سی لڑکی ہے، وہ صبح میں ایک دفتر میں کام کرتی ہے اور رات کو اپنی شناخت چھپانے کی غرض سے چہرے پر ماسک پہن کر نکلتی ہے، یہ ایک ویب ٹون پر مبنی سیریز ہے۔
سویٹ ہوم سیزن 2
سویٹ ہوم کے پہلے سیزن میں دکھایا گیا تھا کہ سونگ کانگ، لی جن یوک، لی سی-ینگ، کو من-سی اپنے پڑوسیوں کے خلاف خونریز لڑائیوں کے ذریعے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتےہیں۔