کراچی: خلیج بنگال میں بننے والے گلاب نامی طوفان کے باعث آج کراچی میں بھی تیز بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والے گلاب نامی طوفان کے باعث سندھ کے ساحلی شہروں میں تیز بارش ہوسکتی ہے،چیف میٹرولوجسٹ کاکہنا ہے کہ گلاب سے پاکستانی ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں البتہ بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرائے گاتاہم کراچی سمیت سندھ میں 28ستمبر سے 2اکتوبر تک تیز بارش کی پیش گوئی کر دی۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش