آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کھلاڑی شین وارن کی افسوسناک موت پر اہلخانہ نے دل سوز بیان جاری کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شین وارن کے والد نے کہا کہ 4 مارچ کی رات ہمارے لئے کسی خوفناک خواب سے کم نہیں تھی، وہ رات ہم کبھی نہیں بھول سکتے، اُس دن ہم نے ایک بہت پیارے بیٹے کو کھودیا۔
انہوں نے کہا کہ شین وارن کی موت ایک ایسا المیہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولا سکیں گے، شین وارن کے بغیر مستقبل کی طرف دیکھنا ناقابل فہم ہے۔
دوسری جانب شین وارن کے بچوں نے اپنے والد کوخراج تحسین پیش کیا۔
شین وارن کے بیٹی بروک نے کہا کہ مجھ میں اور والد میں کافی چیزیں ایک جیسی تھیں یہی وجہ ہے کہ میں اکثر اوقات انھیں کہا کرتی تھی کہ میں بالکل آپ کہ جیسی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ اُن کی کمی محسوس کروں گی۔
مزید برآں شین وارن کے بیٹے جیکسن نے کہا کہ اب مجھے والد کے بغیر گھومنا بہت عجیب لگتا ہے لیکن میرے والد کی ہمیشہ سے یہی خواہش تھی کہ میں خوش رہوں اور میں اُسی کی کوشش کررہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اُن کی کمی ہمیشہ محسوس کروں گا، آپ واقعی بہترین والد اور دوست تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن