سندھ بھر میں معذور افراد کا وظیفہ مقرر کرکے انہیں ہیلتھ کارڈ دیے جائینگے،ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر :سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملازمتوں میں 5فیصد کوٹا پر 70سے 80فیصد عملدرآمد ہوچکا ہے سب کو نوکریاں تو نہیں مل سکتی تاہم ڈیٹا 100فیصد جمع ہونے کے بعد سندھ بھر کے اسپیشل پرسن کاوظیفہ مقررکر کے انہیں ہیلتھ کارڈ بھی اشو کیے جائینگے جس کے لئے سندھ حکومت نے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہبلیٹیشن سینٹر سکھر میں معذور بچوں کے درمیان ویل چیئرز، شوز اور دیگر طبی اشیاء تقسم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون قاسم نوید قمر، ایم پی اے سید فرخ شاھ، میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور دیگر موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے ساتھ پرائیویٹ اداروں میں 5فیصد معذور کوٹا پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، پی پی چیئرمین بلال بھٹو زرداری کی ہدایت پر اسپیشل ایجوکیشن محکمہ کو امپاورمنٹ آف پرسنس وتھ ڈس ایبلٹیز کا نام دیا گیا ہے جس کا قلمدان قاسم نوید قمر کو سونپا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سکھر میں آرٹسٹک سینٹر قائم کیا جائیگا جس کیلئے ڈی سی سکھر کو بلڈنگ مہیا کرنے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاورٹی ایرڈکشن انیشیٹو پروگرام کے تحت سندھ بھر خاص طور پر تھر میں خواتین اور نومولود بچوں کے اموات کم کرنے کیلئے وٹامن کی ادویات تقسیم کی جائینگی۔ پروگرام دوران ٹیبلوز اور نعت پیش کرنے والے اسپیشل بچوں کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون برائے امپاورمنٹ آف پرسنس وتھ ڈس ایبلٹیز قاسم نوید قمر کہا کہ سندھ حکومت سکھر سمیت سندھ بھر میں اسپیشل پرسن کی بھبود و ترقی کی لئے انتھک کوششیں لے رہی ہے اسپیشل پرسن کا مستقبل سنوارنے کیلئے صوبے میں نئے مراکز قائم کیے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ سرکاری محکموں کی ملازمتوں میں 5فیصد معذور کوٹا پر عمل کروایا جائے اس کیلئے تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کی ضرورت ہے۔ میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر میں قائم معذور افراد کی تعلیم اور بحالی مرکز میں ماڈل کمپیوٹر لیب اور دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے 10لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ادارے میں کامپیٹیشن کرواکر کامیاب اسپیشل فیمیل اسٹوڈنٹ کے نام سے نئے بننے والے روڈ کو منسوب کیا جائیگا۔

تقریب سے سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن خالد چاچڑ، اعجاز خواجہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ ڈی سی سکھر غلام مرتضیٰ شیخ،نصراللہ بلوچ، شکیل میمن، شفیق پیرزادہ اور دیگربھی موجود تھے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاھ، خصوصی معاون قاسم نوید قمر اور دیگر مہمانوں نے اسپیشل بچوں میں ویل چیئرز، شوز اور دیگر طبی اشیاء تقسیم کیں، جبکہ مختلف اسپیشل اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے۔

Related Posts