جنسی استحصال، طالبات نے ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں جنسی استحصال کے الزام میں طالبات نے ہیڈ ماسٹر کی پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ منڈیا ضلع پانڈوا کے دیہات میں سرکاری ہاسٹل میں پیش آیا جہاں طالبات نے جنسی استحصال کے الزام میں 55 سالہ ہیڈ ماسٹر چنیا مورتی کی خوب پٹائی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

میرے چچا اریٹیرین فوج کے ہاتھوں قتل ہو گئے۔سربراہ عالمی ادارۂ صحت

طالبات نے پٹائی کے بعد ہیڈ ماسٹر کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ضلعی عہدیدار وزیر گوپالیا نے طالبات کی ہمت و حوصلے کی تعریف کی۔

حکام نے طالبات کی ہمت کو سراہتے ہوئے انہیں نقد انعام بھی دیا جبکہ ہیڈ ماسٹر کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ چنیا مورتی ہیڈ ماسٹر ہے۔

بھارتی پولیس کے بیان کے مطابق ملزم کو ہیڈ ماسٹر کے علاوہ سرکاری ہاسٹل کا انتظام و انصرام بھی دیا گیا تھا۔ اسی دوران طالبات نے ملزم کے خلاف کئی شکایات درج کرائیں۔ملزم کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم طالبات کو دھمکاتا تھا کہ اگر کسی نے شکایت کی تو انجام برا ہوگا۔ بعد ازاں طالبات نے ہمت کی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 

Related Posts