HBLپی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBLپی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی
HBLپی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلنے جارہے ایچ بی ایل (پی ایس ایل) 7کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت ایک مرتبہ پھر آصف علی نے کی، جو شاداب خان کی انجری کے باعث کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

لاہور قلندرز کا آغاز متاثر کن ثابت نہیں ہوا، پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم فخر زمان اور بروک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کے درمیان 63 گیندوں پر 101 رنز کی پارٹنر شپ بنی، فخر زمان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا اہم فیصلہ، جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ہدف کے تعاقب میں رحمن اللہ گرباز اور مبصر خان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے شروع میں جارحانہ انداز اپنایا افغان بیٹسمین سکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے چکر میں 11 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

Related Posts