جب بھی کھانے اور ذائقوں کی بات آتی ہے تو کراچی ہمیشہ سب سے آگے ہوتا ہے، بندرگاہی شہر میں بہت سی جگہیں ایسی ہیں جہاں لذیذ کھانے دستیاب ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک مقام شاہ فیصل کالونی ہے، جہاں مزید اشیاء کھانے کے لئے دستیاب ہوتی ہیں۔
کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں موجود ”777 WAFFLE“ میں شہریوں کی بڑی تعداد مزیدار ویفل سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہاں کا رخ کرتی ہے۔
دکان کے مالک عبدالرحیم نے بتایا کہ وہ دبئی ایئرپورٹ پر کام کرتے تھے، جہاں پر عرب لوگ ویفل کو بہت زیادہ پسند کرتے تھے، اور ان کے ایک دوست نے ان کے ساتھ یہ نسخہ شیئر کیا اور پھر انہوں نے گھر میں کافی مرتبہ اسے صحیح طور پر بنانے کا تجربہ کیا جب تک مطمئن نہیں ہوگئے اُس وقت تک اسے فروخت کے لئے پیش نہیں کیا۔
جب ہم مطمئن ہوگئے تو فیصلہ کیا کہ اسے اب اسے صارفین کو پیش کیا جانا چاہئے، اس کے بعد دکان کا سیٹ اپ لگایا اور الحمد اللہ لوگ اسے بہت پسند کررہے ہیں۔
ہم نے کراچی میں سینڈوچ ویفل، ہاٹ ڈاگ ویفل اور ببل ویفل متعارف کرائے ہیں، رحیم نے کہا کہ وہ کراچی میں واحد ہیں جو چار مختلف اقسام کے ویفل فروخت کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود ویفل کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، جس کی قیمت کی اگر بات کی جائے تو 150روپے سے شروع ہوتے ہیں، اس لیے لوگ انہیں برداشت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:چائے تو آپ روز پیتے ہیں، آج جانئے یہ کتنی فائدہ مند اور کتنی نقصان دہ ہے
رحیم نے کہا کہ 21 اگست کو سیٹ اپ کے آغاز کے بعد سے ہمیں لوگوں کی طرف سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔