اپنی بیوی کا ایسا منفرد عاشق شوہر آپ نے کہیں دیکھا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ساؤتھ چائنا مانیٹرنگ

دنیا میں آپ نے ایسے لوگوں کی تو بہتات دیکھی ہوگی جو بیویوں کے متعلق اچھی رائے نہیں رکھتے، مگر ایک ایسا انوکھا مرد بھی اب سامنے آیا ہے جسے اپنی بیوی سے ایسا منفرد عشق ہے کہ بس۔

یہ واقعہ دنیا جہاں کی حیرتوں کے مرکز چین کا ہے، جہاں اپنی بیوی کے ایک انوکھے عاشق شخص نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے ایسے طریقے کا انتخاب کیا، جو دنگ کردینے والا ہے۔ اس شخص نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100 دنوں میں 4400 کلومیٹر کے فاصلے تک سائیکل چلائی۔

صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے زاؤ نے لی نامی خاتون سے 2007 میں شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی۔

زاؤ کے مطابق ‘ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں’۔

زاؤ کی بیوی لی نے اس حوالے سے بتایا کہ ‘وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا’۔

زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو Nanjing شہر سے کیا اور 100 سے زائد دنوں تک سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

اس سفر کے دوران اسے 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا۔ دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا، مگر زاؤ نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔

زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔ زاؤ اب نیپال اور یورپ تک سائیکل سے سفر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

Related Posts