خواتین کی تعلیم کیخلاف نازیبا گانوں پر یوٹیوبر حسن اقبال چشتی گرفتار، تمام ویڈیوز ڈیلیٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hassan Iqbal Chishti
FILE PHOTO

فیصل آباد: خواتین کی تعلیم کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز گانوں پر شدید عوامی ردعمل کے بعد پنجاب پولیس نے یوٹیوبر حسن اقبال چشتی کو منگل کے روز فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ہٹا دی گئیں۔

حسن چشتی نے گزشتہ برس اپنے متنازع گانے “اوتھے ڈانس کردی پئی اے” سے منفی شہرت حاصل کی جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ لڑکیاں تعلیم کی آڑ میں اسکولوں میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

اس کے بعد ملزم مسلسل ایسے گانے جاری کرتا رہا جن میں لڑکیوں کو اسکول بھیجنے کی مخالفت کی گئی حتیٰ کہ ان مردوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلواتے ہیں۔

اس کے مواد کو سوشل میڈیا پر بار بار شیئر کیا گیا جس پر صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے خواتین مخالف، توہین آمیز اور گمراہ کن قرار دیا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

حکام کے مطابق حسن اقبال چشتی کے خلاف خواتین کی تعلیم کے خلاف نفرت انگیز اور گمراہ کن مواد پھیلانے پر متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

جولائی 2024 میں پنجاب کمیشن برائے خواتین کے حقوق نے اس کے ایک ویڈیو کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اس کے آن لائن مواد کی باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

یہ گرفتاری سوشل میڈیا پر خواتین کی تعلیم کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی طرف ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

Related Posts